مجنوں

Thursday, September 26, 2019

شادیاں انکی بھی ہوگءی جنکو نہ تھا کچھ خیالِ یار
مسئلہ مجنوؤں کا ہے جو خیالِ یار میں بھٹک گءے

کرنے کا کام

Tuesday, September 17, 2019

جمیعت دراصل  علماء کی اسوسی ایشن ہے. اسلامی جماعت نہیں ہے. یہ ایسے ہی ہے جیسے کسی شہر گاؤں، ریاست یا ملک میں ڈاکٹرس کی جماعت ہوتی ہے، انجینئرس کی جماعت ہوتی ہے. مزدوروں کا سنگھٹن ہوتا ہے. حالانکہ کہ یہ لوگ تعداد میں زیادہ ہے لیکن کام کرنے کے لیے تعداد کی نہیں منصوبوں کی ضرورت ہوتی ہے.

میں سبھی نوجوانوں سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ سب سے پہلے اپنے اہل و عیال اور خاندان کی تعلیم کی فکر کریں.... جو لوگ اعلی فکر کے حامل ہیں وہ اپنے محلہ، گاؤں میں فکری کمیٹیاں بنائیں، زکات کا  اجتماعی نظام  شروع کریں. غریب ، مسکین، یتیم، بیوہ، مقروض، بیمار خاندانوں کی دیکھ بھال کریں. ایسے خاندانوں کے بچے بچیوں کی تعلیم کو جاری رکھنے کے لیے انکی امداد کریں.   لوکل اجتماعیت کی طرف بڑھیں اور بڑی طاقتوں کو حاشیہ پر ڈھکیل دیں اپنے ایشوز باہمی مشوروں سے حل کریں. کسی ایوبی یا محمود کے آنے کا انتظار آپکی نسل کو مزید غلام بنا سکتا ہے. اگر کوئی لوکل اجتماعیت میں دراندازی کرتا ہے یا منصوبوں کو divert کرتا ہے تو اسے باہر نکال دیں... جھگڑا نہ کریں .. آپکی لوکل طاقت ہی آپکی نسل کے لیے بقا کی چابی ہے... اس لوکل طاقت کو دوسری لوکل طاقت کے ساتھ استعمال کریں.  ضلعی و ریاستی اعتبار سے خود کو لوکل دھاگوں سے منطبق کرتے ہوئے اپنا دفاع مضبوط کیجیے.  قرآن کو سمجھ کر پڑھیے.

صرف مٹھی بھر مخلص، علمی اور صبر و حکمت والے  نوجوان ہی یہ کام کرسکتے ہیں.

کچھ باتیں کاروان کے ساتھیوں سے.

Saturday, September 14, 2019

لوگوں کی طرح  آپ کو کردار کشی نہیں کرنا ہے.... لوگ جاہلیت کی سیڑھی پر اوپر چڑھ رہے ہیں جس کے کسی نا کسی پائیدان پر سانپ بیٹھا ہے...

مجھے ایسے لوگوں میں دلچسپی نہیں. ذرہ برابر بھی نہیں... کیونکہ زندگی ان سے بہت اوپر اور بہت خوب صورت ہے۔ اس کا مزہ وہی لے سکتا ہے جس کے پاس مقصد ہو۔ بے مقصد لوگوں کے لیے دنیا کا ہنگامہ ہے۔ شور ہے..

جب آپ مطالعہ کرتے ہیں اور باہر سڑک پر کتے بھونکتے ہیں تو  آپ  مطالعہ نہیں روکتے؛ بل کہ کمرے کی کھڑکیاں بند کر دیتے ہیں... ایسا ہی کریں.

اس زمانہ میں لوگ اچھے اور برے کی بجائے "تو تو میں میں" میں مصروف ہیں.

نیکوں کے ساتھ نیکی کریں اور برے کو اس کے حال پر چھوڑ دیں. برے کے لیے اس کی فعل بد ہی کافی ہے۔

آج کا محمود

Thursday, September 12, 2019

مولانا محمود مدنی، سیمی کے ان نعروں کا قدرتی جواب ہے جو  سیمی کے کارکنان گاؤں گاؤں اشتہار لگاتے تھے. جن پر لکھا ہوتا تھا

یا الہی! بھیج دے محمود کوئی.

پورا لکھتے تو اصل کا محمود نازل ہو سکتا تھا لیکن  'بھیج دے کوئی' سے صرف نام کا پتہ چلتا ہے ، اسلیے اب امت کو اسی 'محمود' سے کام چلانا ہوگا جو حاضر ہے.

مدنی بمقابلہ مدنی

Thursday, September 12, 2019

آج یہ کہاوت بھی اپنے بامِ عروج پر پہنچ گءی

بڑے میاں تو بڑے میاں، چھوٹے میاں سبحان اللہ

Madni vs Madni

سوشل ہوجایے

Monday, September 02, 2019

احباب اگر اپنا وقت  فیسبک ٹویٹر سے نکال کر صحتمند مطالعہ کو دیں تو اس سے معاشرہ کے بہت سے ایشوز حل ہو سکتے ہیں. لیکن افسوس کہ ہم اپنا زیادہ تر وقت مطالعہ کے لیے نہیں بلکہ حکومتی شور شرابہ اور ہنگامہ آرائی میں ضائع کر دیتے ہیں. میری درخواست ہے سبھی احباب اپنا زیادہ تر وقت مطالعہ میں ہی صرف کریں..

باقی رہا شور شرابہ تو وہ وقتی ہے اور آپکے وقت کو خراب کرنے کے لیے ہی برپا کیا جاتا ہے.

لیکن مطالعہ آپکے خاندان، نسل اور معاشرے کو بناتا ہے. یہ عمل سست ہوتا ہے لیکن اسکا اثر صدیوں تک رہتا ہے...

فیسبک پر پسند کیجیئے

فلک آر تصاویر