خوفِ خدا، مستقبل ہمارا ہے

ایک قدم آگے رہنا سیکھئے

Friday, August 25, 2017

کچھ دنوں سے لگاتار ایسے پیغامات موصول ہو رہے ہیں جس میں لکھا ہوا ہے کہ ملک کے تمام باشندوں کی فون پر بات چیت ریکارڈ ہوگی. حکومت واٹسآپ، ٹویٹر، فیسبک اور دیگر سوشل چینل پر آپکی حرکات پر نظر رکھنا شروع کر رہی ہے. آپ کے فون کے پیغامات خفیہ طریقے سے پڑھے جائینگے وغیرہ وغیرہ.  ان تمام باتوں سے یہ گمان ہوتا ہے کہ کچھ لوگ دانستہ خوف کا ماحول بنائے رکھنا چاہتے ہیں. دوسری بات یہ کہ خوف ان افراد کو جو نفرت کا کاروبار کرتے ہیں. مجھے الحمداللہ ایک بہت ہی قیمتی نایاب سوفٹویئر ہاتھ لگا ہے جسکو انسٹال کرنے کے بعد کسی قسم کا کوئی خوف باقی نہیں رہتا ۔  اس سوفٹویر کے چلتے کوئی بھی حکومت مجھے نقصان نہیں پہنچا سکتی ہے۔


آپ بھی یہ سوفٹویر آج ہی انسٹال کر لیجئے۔

سوفٹویر کا نام ہے


"خوفِ خدا" 



فیسبک پر پسند کیجیئے

فلک آر تصاویر