balapur

انقلاب کیوں نہیں آتا؟

Tuesday, July 02, 2019

بحران آتا ہے. امیری آتی جاتی رہتی ہے. سیاسی اتار چڑھاؤ ہوتا رہتا ہے. مذہبی قیادتیں باتیں کرتی ہیں. ہاتھ بھر بھر کر لکھا جاتا ہے. جتنی لمبی زبان اتنی لمبی بحث... ... جتنے مسلم مفکر ہیں وہ معاشی فکروں سے آزاد ہیں. انکی یہ آزادی عوام کی مرہونِ منت ہے... پھر بھی انقلاب نہیں آتا.

balapur

ریت کے محل

Monday, July 01, 2019

مسلمانوں کی ایک آدھ  تنظیم کو چھوڑ باقی سب راجواڑے ہیں. تنظیم کا امیر تانا شاہ اور اسکے ماتحت کام کرنے والے سب اسکے غلام.... دنیا کو دکھانے کے لیے آٹے میں نمک کے برابر معتدل و سنجیدہ افراد کو لیا جاتا ہے اور اس پر بھی انکی راءے کو حاشیہ پر رکھا جاتا ہے.. کمال ہوشیاری یہ ہوتی ہے کہ اپنی سوچ کو تنظیم کا اخلاقی ڈھانچہ بتا کر نافذ کیا جاتا ہے. جو انکی سوچ سے میل نہیں کھاتا اسے گھانس تک نہیں ڈالتے اور جو انکے پچھواڑے چمٹا رہتا ہے اسکی چاندی ہی چاندی.

میں تو اب ہر ابھرتی تحریک اور ہر نئے نام کو پیتل پر سونے کی ملمع کاری سمجھتا ہوں.

پیڈ آرٹیکلس اور پیڈ پبلک ریلیشنز کمپنی و افراد کے ذریعے یہ بامِ عروج تک پہونچتے پہونچتے اچانک غائب ہوجاتے ہیں. پیسہ ختم قصہ ختم..

اگر واقعی کچھ لوگ مخلص ہیں تو پھر انھیں اخوان کی طرح کام کرنا چاہیے.





balapur

دور حاضر کا شوشہ

Thursday, June 27, 2019

یہ عجیب بات ہے کہ ہر وہ سیکولر مشہور ہستی جس سے ہماری تنظیمیں ربط میں  ہیں ان کے بارے میں  یہ شوشہ چھوڑ دیا جاتا ہے کہ وہ اسلام سے بہت قریب ہے یا پھر انھوں نے تنظیم کے کان میں کلمہ پڑھ لیا ہے، عوام کو نہیں معلوم!!

الف

فیسبک پر پسند کیجیئے

فلک آر تصاویر