کچھ باتیں کاروان کے ساتھیوں سے.

Saturday, September 14, 2019

لوگوں کی طرح  آپ کو کردار کشی نہیں کرنا ہے.... لوگ جاہلیت کی سیڑھی پر اوپر چڑھ رہے ہیں جس کے کسی نا کسی پائیدان پر سانپ بیٹھا ہے...

مجھے ایسے لوگوں میں دلچسپی نہیں. ذرہ برابر بھی نہیں... کیونکہ زندگی ان سے بہت اوپر اور بہت خوب صورت ہے۔ اس کا مزہ وہی لے سکتا ہے جس کے پاس مقصد ہو۔ بے مقصد لوگوں کے لیے دنیا کا ہنگامہ ہے۔ شور ہے..

جب آپ مطالعہ کرتے ہیں اور باہر سڑک پر کتے بھونکتے ہیں تو  آپ  مطالعہ نہیں روکتے؛ بل کہ کمرے کی کھڑکیاں بند کر دیتے ہیں... ایسا ہی کریں.

اس زمانہ میں لوگ اچھے اور برے کی بجائے "تو تو میں میں" میں مصروف ہیں.

نیکوں کے ساتھ نیکی کریں اور برے کو اس کے حال پر چھوڑ دیں. برے کے لیے اس کی فعل بد ہی کافی ہے۔

آج کا محمود

Thursday, September 12, 2019

مولانا محمود مدنی، سیمی کے ان نعروں کا قدرتی جواب ہے جو  سیمی کے کارکنان گاؤں گاؤں اشتہار لگاتے تھے. جن پر لکھا ہوتا تھا

یا الہی! بھیج دے محمود کوئی.

پورا لکھتے تو اصل کا محمود نازل ہو سکتا تھا لیکن  'بھیج دے کوئی' سے صرف نام کا پتہ چلتا ہے ، اسلیے اب امت کو اسی 'محمود' سے کام چلانا ہوگا جو حاضر ہے.

مدنی بمقابلہ مدنی

Thursday, September 12, 2019

آج یہ کہاوت بھی اپنے بامِ عروج پر پہنچ گءی

بڑے میاں تو بڑے میاں، چھوٹے میاں سبحان اللہ

Madni vs Madni

سوشل ہوجایے

Monday, September 02, 2019

احباب اگر اپنا وقت  فیسبک ٹویٹر سے نکال کر صحتمند مطالعہ کو دیں تو اس سے معاشرہ کے بہت سے ایشوز حل ہو سکتے ہیں. لیکن افسوس کہ ہم اپنا زیادہ تر وقت مطالعہ کے لیے نہیں بلکہ حکومتی شور شرابہ اور ہنگامہ آرائی میں ضائع کر دیتے ہیں. میری درخواست ہے سبھی احباب اپنا زیادہ تر وقت مطالعہ میں ہی صرف کریں..

باقی رہا شور شرابہ تو وہ وقتی ہے اور آپکے وقت کو خراب کرنے کے لیے ہی برپا کیا جاتا ہے.

لیکن مطالعہ آپکے خاندان، نسل اور معاشرے کو بناتا ہے. یہ عمل سست ہوتا ہے لیکن اسکا اثر صدیوں تک رہتا ہے...

متحدہ عرب امارات کے نام‌

Monday, August 26, 2019

یہ ظالم ، یہ تیرے غدار بندے
جنھیں تو نے بخشا ہے ڈیڑھ دن کی شاہی
ہے انکی ٹھوکر میں ملت و اخوت
دنیا کی دولت  مٹھی میں جو ائی

ہے سلطانی مطلوب و مقصود حاکم
نہ غیرت ہے انکو نہ خوفِ خدائی

خرد کو غلامی سے آزاد کر
فقیروں کو بادشاہوں کا استاد کر

دے ہدایت، یا برباد کردے انھیں
اپنا در دے، یا دربدر کردے انہیں۔

-ش الف

فیسبک پر پسند کیجیئے

فلک آر تصاویر