کچھ باتیں کاروان کے ساتھیوں سے.

Saturday, September 14, 2019

لوگوں کی طرح  آپ کو کردار کشی نہیں کرنا ہے.... لوگ جاہلیت کی سیڑھی پر اوپر چڑھ رہے ہیں جس کے کسی نا کسی پائیدان پر سانپ بیٹھا ہے...

مجھے ایسے لوگوں میں دلچسپی نہیں. ذرہ برابر بھی نہیں... کیونکہ زندگی ان سے بہت اوپر اور بہت خوب صورت ہے۔ اس کا مزہ وہی لے سکتا ہے جس کے پاس مقصد ہو۔ بے مقصد لوگوں کے لیے دنیا کا ہنگامہ ہے۔ شور ہے..

جب آپ مطالعہ کرتے ہیں اور باہر سڑک پر کتے بھونکتے ہیں تو  آپ  مطالعہ نہیں روکتے؛ بل کہ کمرے کی کھڑکیاں بند کر دیتے ہیں... ایسا ہی کریں.

اس زمانہ میں لوگ اچھے اور برے کی بجائے "تو تو میں میں" میں مصروف ہیں.

نیکوں کے ساتھ نیکی کریں اور برے کو اس کے حال پر چھوڑ دیں. برے کے لیے اس کی فعل بد ہی کافی ہے۔

You Might Also Like

0 comments

فیسبک پر پسند کیجیئے

فلک آر تصاویر