دوغلا آدمی

اور واہ واہ نکل جاتی ہے۔۔۔

Wednesday, September 27, 2017

چاہتا ہے کہ دوسرے جہاد کرے
اور خود کے بچے مشینری میں جہاد مخالف تعلیم حاصل کرے

چاہتا ہے کہ جہاد ہو لیکن وہ اسمیں شریک نہ ہو کیونکہ اسکے بال بچے ہیں
جانتا ہے کہ جہاد اسلام کی طاقت ہے لیکن اپنے بچوں کو جہاد پر بات کرنے والے افراد سے بچاتا پھرتا ہے
چاہتا ہے کہ دوسرے اسکی جگہ لڑے اور وہ صرف گھر سے مسجد جانے تک کے سفر کو مجاہدہ کہہ کر بیٹھ جائے
پھر ملحد کا یہ شعرکہ
گھر سے مسجد ہے بہت دور چلو یوں کر لے
کسی روتے ہوئے بچے کو ہنسایا جائے

پر اس کی واہ واہ نکل جاتی ہے...

سرمایہ دارانہ نظام کا جمورا

مکاروں کا ریوڑ

Wednesday, September 27, 2017



واٹسآپ پر مجھےیہ تصویر موصول ہوئی۔غور سے دیکھئے



اس طرح کی پل سراط پر چلنے سے بہتر ہے کہ انسان اپنی خواہشات پر لگام کسے۔

آج کے دور میں مشکل ہے لیکن نا ممکن نہیں. اوروں کی طرز پر چلنے والے ایسے ہی راستے پر لگ جاتے ہیں۔

یہ سماج ہی تعفن زدہ ہو گیا ہے۔ اس سماج سے دولت جھوٹی امارت کی بد بو آتی ہے۔

اس سماج میں رہنے والے دوسروں میں خلوص دیکھنا پسند کرتے ہیں اور خود کی ذات میں دنیاداری کو ترجیح دیتے ہیں۔

یہ سماج ان ناپاک دو پیروں والے جانوروں کی آماجگاہ بن چکا ہے جو اپنا مسکن صاف رکھنے کے لئے دوسروں کا مسکن گندہ کرنے کو اسٹریجی کہتے ہیں۔

یہ سماج سے واقعی بہت گندی بہت زیادہ گندی بدبو آ تی ہے۔

سب زندہ لاشیں عمدہ نفیس اجلے کپڑوں میں ملبوس سڑ گل کر خراب ہو چکی ہیں۔

انکا علاج سرجری نہیں۔۔۔

انکا علاج غسل بھی نہیں۔۔۔

کیونکہ تعفن انکے دماغوں سے ظاہر ہے۔

کیا یہ انسانوں کے رہنے کا سماج ہے یا بس مکاروں کا ریوڑ؟

خوفِ خدا، مستقبل ہمارا ہے

ایک قدم آگے رہنا سیکھئے

Friday, August 25, 2017

کچھ دنوں سے لگاتار ایسے پیغامات موصول ہو رہے ہیں جس میں لکھا ہوا ہے کہ ملک کے تمام باشندوں کی فون پر بات چیت ریکارڈ ہوگی. حکومت واٹسآپ، ٹویٹر، فیسبک اور دیگر سوشل چینل پر آپکی حرکات پر نظر رکھ رہی ہے. آپ کے فون کے پیغامات خفیہ طریقہ سے پڑھے جائینگے وغیرہ.  ان تمام باتوں سے یہ گمان ہوتا ہے کہ کچھ لوگ دانستہ خوف کا ماحول بنائے رکھنا چاہتے ہیں. دوسری بات یہ کہ خوف ان افراد کو جو نفرت کا کاروبار کرتے ہیں. مجھے الحمداللہ ایک بہت ہی قیمتی نایاب سوفٹویئر ہاتھ لگا ہے جسکو انسٹال کرنے کے بعد کسی قسم کا کوئی خوف باقی نہیں رہتا ۔  اس سوفٹویر کے چلتے کوئی بھی حکومت مجھے نقصان نہیں پہنچا سکتی ہے۔


آپ بھی یہ سوفٹویر آج ہی انسٹال کر لیجئے۔

سوفٹویر کا نام ہے






"خوفِ خدا اور یادِ خدا" 



بالاپور

اگست ۲۰۱۷ یاد رکھے گا بالاپور

Wednesday, August 23, 2017


الحمداللہ ۱۵ اگست کو بالاپور کا برقی چہرا دنیا کے سامنے رکھا گیا۔ 
 بالاپور کی سطح سے بہت حوصلہ بخش ترسیلات موصول ہوئی. بیرون افراد نے بھی کوشش کو بھرپور سراہا. یہ خوش آئند بات ہے. یہ بات غور طلب ہے کہ بالاپور کے برقی صفحات اپنے اول دور میں ہے اور انھیں جازب نظر بنانے کے لئے انتھک محنت کی جا رہی ہے. شروعات صفحہ اول سے ہوئی.


 انشاءاللہ بعد از وقت نئے صفحات کا اندراج بھی ہوگا. بعض احباب کی خواہش ہے کہ یہاں تاریخ بھی رقم کی جائے. انکے لیے گوش گزار ہیکہ نہ صرف بالاپور کی تاریخ بلکہ ماضی قریب و حال کے احوال بھی طشت از بام ہوگے. اس کا انگریزی خاکہ بھی آئے گا تاکہ جو افراد اردو سے محروم ہیں وہ اپنی قسمت کو نہ کوستے ہوئے انگریزی صفحات سے سکون قلب حاصل کر سکتے ہیں. کام وسیع ہے اور فرصت غنیمت.. پھر بھی انشاءاللہ بالاپور کے قارئین کے خوابوں کی تکمیل کے لئے بھرپور کوشش کی جائیگی.
.تمام قارئین کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں

فیسبک پر پسند کیجیئے

فلک آر تصاویر