انعامات اور اعزازات کے لیے مسلم لڑکیوں میں سے بیشتر لڑکیوں کا چہرا کھلا ہوتا ہے اور انکی تصاویر بھی لی جاتی ہیں. ان تصاویر کو جب مسلم گروپس میں بھیجا جاتا ہے تو اکثر والدین بچی کے چہرے پر پھول رکھ دیتے ہیں. پردا کا اہتمام و پارسائی کا خیال مسلمانوں کے درمیان آجانا اور غیروں میں کھلا رہنا یہ ایسا ہی جیسے مومنین کے ساتھ ہو تو مومن اور شیاطین کے ساتھ ہو تو شیطان ...
کچھ لوگوں کے اسلام کی حد اور تمیز مسلمانوں تک ہی ہوتی ہیں، غیر اسلامی ماحول میں انکا چہرا اور افعال غیر اسلامی ہوجاتا ہے. ایسے آزاد بندوں سے خود کی حفاظت کرنا لازمی ہے.
لوگوں کو پکڑ پکڑ کر ویکسین لگوانے والوں کو جب پتہ چلا کہ سعودی حکومت بغیر ویکسین کے بھی عمرہ کی اجازت دے چکی ہے تو وہ بول رہے ہیں سعودی حکومت اسلام تھوڑے ہی ہے.
ہمارا سوال یہ کہ جس حکومت کی باتوں میں آکر آپ ویکسین کے داعی، وکیل بن بیٹھے تھے اور ٹیکہ کی تبلیغ کر رہے تھے کیا وہ اسلامی تھی؟😀
بلوچ محلہ میں دو خاندانی دشمن ایک دوسرے پر برس پڑے. کچھ دیر گالیاں جو گولیوں سے بھی تیز چلی، دی گئی لیکن دیر رات جوانوں کی ایک ٹولی نے مخالف کے گھر پر پتھربازی کی اور بھاگ نکلے.
دس روز بعد جوانوں کی یہی ٹولی سلطان ٹیپو کی یوم پیدائش پر محلہ سر پر اٹھائے گھوم رہے تھے.
آنکھوں کو یہ دیکھ کر حیرت ہوئی کہ جن کے ہاتھوں پڑوسی (چاہے کتنا ہی بدمعاش ہو، حاسد ہو، شریر ہو) کا گھر محفوظ نہیں وہ ٹیپو کے نام لیوا کیسے؟