مولانا ابوالاعلیٰ مودودی کا ہمیشہ رد کرنےوالے ، آج تحریک طالبان کی فتح پر باغ باغ ہو رہے ہیں . یہ کیسا دوغلا پن ہے. 😐😶
جو کام نہیں کرتے ہیں وہ زنگ آلود ہوجاتے ہیں.
جو کام نہیں کرتے، شیطان انھیں پریشان کرتا ہے.
کام روح کو پاک رکھتا ہے.
رزق کو تلاش کرنے والوں کو ہمیشہ یاد رہتا ہے کہ انکا رازق کون ہے.
ہٹلر کو اس قدر بدنام کیا گیا کہ اس کا نام ظلم و جبر، ہٹ دھرمی کے ساتھ جوڑ دیا گیا. ہم اکثر جملے میں اسکا استعمال کرتے ہیں.
"وہ بہت بڑا ہٹلر ہے، کسی کی نہیں سنتا"
"آپ تو ہٹلری کر رہے ہیں"
وغیرہ
جنکو ہٹلر نے دبایا اب وہ خود ہٹلری کر رہے ہیں. یہودیوں نے ایک مساوات بنائی اور ہٹلر کو ظلم و جبر سے منسوب کر کے سارے جہاں میں عام کر دیا.
کیا سارے جہاں کے مسلمان مل کر ایک اصطلاح پر کام نہیں کر سکتے؟
مثلاً
کسی کی بہادری، شجاعت کو فلسطین سے تشبیہ دی جاسکتی ہے.
عزم، حوصلہ اور جذبہ کو فلسطینی جذبہ کہا جاسکتا ہے.
بےغیرت مسلمان ، خدا کے لئے نہ سہی، ایک عورت کے عشق میں جہاد تو کرہی سکتا ہے۔
یوگی نے لو جہاد قانون بنا کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ ہندو خواتین بےلگام ہوتی ہیں۔
لو جہاد قانون سے وہی لوگ ناراض ہیں جنکی نظر برہمن کے مال پر ہے۔
کل رات میں نے عجیب خواب دیکھا.... اپریل کا مہینہ اور تیز دھوپ...
دور تک ریگستان اور حلق خشک...
بھاگا جا رہا ہوں... پیچھے چند بدشکل تری شول لیے مجھے مارنے دوڑ رہے ہیں..
اچانک آسمان پر بادل چھا گئے .. ٹھنڈی ہوا کا جھونکا مجھے مسحور کر گیا... تھوڑی دیر کے لیے بھول گیا کہ کس آفت میں گرفتار ہوں.. آنکھیں بند کر خدا سے مدد کی گہار لگائی... آنکھیں کھولی تو سامنے اسد الدین اویسی کو پایا....
اویسی صاحب نے ہاتھ بڑھایا اور کہا پریشان مت ہو. اللہ کی مدد قریب ہے. جاؤ جلدی سے بوتھ پر ووٹ ڈال کر آؤ... نشانی یاد رکھنا.... پتنگ
ایک زور کی لات پڑی.. آنکھ کھلی تو ابا غصہ میں چیخ رہے تھے
'نکمے کوئی کام کیوں نہیں کرتا.. دن رات الیکشن اور نیتا کے بھاشن سنتا رہتا ہے.. 2019 کا الیکشن نہیں مانو قیامت کا الارم ہو.. اٹھ اور جلدی سے بریڈ اور دودھ لیکر آ...'
4 مارچ 2019