UAE

امارات کی گرتی عمارت

Monday, August 26, 2019

گوپی ناتھ کنن کے سامنے امارات کا سلطان بہت بونا نظر آ رہا ہے.

گوپی ناتھ  آءی اے ایس ہے اور کشمیر پر اظہار آزادی کے چلتے استعفی دے دیا جبکہ امارات کے سلطان نے ہند کے دجال کو عزت و مرتبہ دے کر اسلامی دنیا ہی نہیں بلکہ انصاف پسند غیر اسلامی دنیا میں اپنے وقار پر بٹہ لگا دیا ہے.

pamper leadership

کشمیر

Sunday, August 04, 2019

حکومت جو چاہے گی کرکے رہے گی. یہ حکومت انسانوں کے لیے نہیں بنائی گءی ہے. یہ جنگل راج قانون اور حیوانیت کے لٹریچر پر کھڑی ہے. حکومت عوام کو بھیڑ کی طرح جس طرف چاہتی ہے ہانک  رہی ہے اور ہم بھی کسی مستقل ماڈل پر ٹک نہیں پا رہے ہیں. افسوس ہے ہمارے سمجھدار  افراد بھی اب قوم میں ٹی وی چینل کی طرح کام رہے ہیں.

#کاغذی_تھنک_ٹینک

نرا بمن

Friday, July 05, 2019

جس طرح مسلمان  ماضی کے زخموں کو یاد کر کے ناسور بنا دیتے ہیں اسی طرح شاندار ماضی کو یاد کرکے دوبارہ استحکام حاصل کرنے کی کوشش کرنا چاہیے.  اگر لکھاری ایسا نہیں کرتا ہے تو پھر وہ نِرا بَمّن  ہے اور سماج کے لیے ناسور ہے.

کرائے کی بھیڑ

Thursday, July 04, 2019

ایک زمانہ تھا. بھیڑ جب جم جاتی تھی تو اچھے اچھوں کا پانی نکل جاتا تھا. اُس وقت بھیڑ کا مطلب انقلاب ہوا کرتا تھا. اسی بھیڑ نے شاہ بانو کیس کو بدل ڈالا. آج کی بھیڑ وہ بھیڑ نہیں ہے. پیسہ دے کر گاڑیاں بھر بھر کر بےروزگاروں کو جمع کرنا، غیر تعلیم یافتہ اور لاشعور طبقہ کے سامنے تقاریر یہ سب در اصل شخصیت سازی کا نشہ ہے اور قوم کا ہر وہ ابھرتا خادم اس نشہ میں پہلے والے خدام سے زیادہ دھت نظر آتا ہے.

balapur

انقلاب کیوں نہیں آتا؟

Tuesday, July 02, 2019

بحران آتا ہے. امیری آتی جاتی رہتی ہے. سیاسی اتار چڑھاؤ ہوتا رہتا ہے. مذہبی قیادتیں باتیں کرتی ہیں. ہاتھ بھر بھر کر لکھا جاتا ہے. جتنی لمبی زبان اتنی لمبی بحث... ... جتنے مسلم مفکر ہیں وہ معاشی فکروں سے آزاد ہیں. انکی یہ آزادی عوام کی مرہونِ منت ہے... پھر بھی انقلاب نہیں آتا.

فیسبک پر پسند کیجیئے

فلک آر تصاویر